the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ روتوراج گائیکواڑ چنئی سپر کنگز کے لیے اچھے کپتان ثابت ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے



اسرائیل میں سامنے آنے والے ابتدائی اعداد و شمار میں بتایا گیا ہے کہ غزہ کی جنگ کے اخراجات 9 کھرب اسرائیلی شیکل کی حد بھی عبور کر گئے ہیں۔ جنگی اخراجات کے بعد صہیونی ریاست کو سب سے زیادہ نقصان سیاحت کے شعبے کو پہنچا۔.

'نیوز ون' نامی پورٹل نے دعوی کیا ہے کہ 9 کھرب شیکل کا عدد آج تک اٹھنے والے اخراجات ہیں تاہم اسرائیلی فوج کے مطابق غزہ پر فوجی کارروائی کا خرچ 6 کھرب اسرائیلی شیکل بنتا ہے۔

سیاحت کے شعبے میں فضائی کمپنیوں کے پروازوں اور اس سے قبل ہوٹلوں میں کنفرم بکنگ کی منسوخی کے باعث اسرائیلی معیشت کو 2۔2 کھرب کا نقصان پہنچا۔ غزہ پر اسرائیلی حملے کے باعث صنعتی سرگرمیاں ماند پڑنے سے 445 ملین شیکل کا نقصان پہنچا۔ جنوبی اسرائیل



میں واقع فیکڑیوں میں کام بند رہا، ملازمین راکٹ حملوں کے باعث جاب پر نہیں آ سکے۔ ایسی صورتحال غزہ سے چالیس کلومیٹر دور اسرائیلی علاقے کے اندر قائم صنعتی زون میں بھی دیکھنے کو آئی، وہاں قائم انڈسٹری کو 180 ملین شیکل جبکہ اسرائیل کے وسطی علاقے سے حیفا تک موجود صنعتی اداروں کو بھی غزہ جنگ کی وجہ سے 220 ملین شیکل مالیت خسارے کا سامنا کرنا پڑا۔

ویب پورٹل 'نیوز ون' کے مطابق راکٹ باری سے مختلف کاروباری اور رہائشی عمارتوں کو پہنچنے والے نقصان کا اندازہ اس امر سے لگایا جا سکتا ہے کہ کل 350 عمارتیں متاثر ہوئیں جبکہ اس کی مرمت پر 50 ملین شیکل لاگت آئے گی۔ جنوبی ریجن میں غزہ جنگ کے باعث عمومی معیشت کو پہنچنے والے نقصان کا اندازہ 500 ملین شیکل لگایا گیا ہے۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.